مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کمانڈر ایڈمرل امیر شہرام ایرانی نے رشت میں حضرت باقر العلوم (ع) نیول اسپیشلائزیشن ٹریننگ سینٹر کی شہید بہشتی مسجد میں قرآنی محفل کے بعد خطاب میں کہا کہ رمضان المبارک میں قرآن مجید کی محافل ہر روز بحریہ کے تربیتی مراکز اور 14 سے زائد یونٹس میں منعقد ہوتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ روح کو تقویت دینا اور بحری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے لیے رمضان کے مقدس مہینے کی برکات سے مستفید کرنا قرآنی محافل کے انعقاد کے اہم مقاصد میں سے ہے۔
بحریہ کے کمانڈر نے کہا کہ آج دشمن ہمارے جوانوں کو نشانہ بنا رہا ہے اور عوام میں تفرقہ پیدا کرکے اسلامی جمہوریہ ایران کی حاکمیت کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے ہمیں روحانی جذبے کو تقویت دینے اور جوانوں کی تعلیم کے ذریعے دشمنوں کو شکست دینا چاہیئے۔
آپ کا تبصرہ